30+ Sad Quotes About Life in Urdu

Life can be tough, and sometimes, we need words that reflect the pain and struggles we face. This collection of sad quotes about life in Urdu can express the deep emotions we often feel.

30+ Sad Quotes About Life in Urdu

 

‏ﺍﺗﻨﮯ ﺧﻮﺵ ﺑﺨﺖ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﯿﮟ ﮨﻢ
ﺟﺘﻨﮯ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺵ ﺑﺎﺵ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ


زندگی میں کوئی نہ کوئی ہار تو ایسی ہوتی ہے
جس کے بعد کچھ بھی جیتنے کا دل نہیں کرتا


میں نے دیکھا ایسے لوگوں کو جو دوسروں کو تو جینے کا
طریقہ بتاتے ہیں
مگر خود جب بھی ہنستے ہیں تو آنکھوں کے کنارے بھیگ
جاتے ہیں


پھر ایک دن خرید لے گی قبر کی مٹی مجھے
میرا یقین کرو اپنی عمر سے زیادہ اداس ہوں میں


رفتہ رفتہ تھم گیا مانوس آوازوں کا شور
دل میں یادیں ڈائری میں فون نمبر رہ گئے


دھڑكنيں گونجتى ہيں سينے ميں
اتنے سنسان ہو گئے ہيں ہم


اس قدر گھیر کے رکھا ہے اداسی نے مجھے
صرف ہنستی ہوں میں تصویر کھچانے کے لئے


ہلکا سا تبسم لب مایوس پہ لا کر
بھیگی ہوئی پلکوں کو چھپانا بھی ہنر ہے


پھر ایک دن خرید لے گی قبر کی مٹی مجھے
میرا یقین کرو اپنی عمر سے زیادہ اداس ہوں میں


چپ ہوں تو پتھر نہ سمجھ مجھے
میرے دل پر اثر ہوا ہے کسی اپنے کی بات کا


میں اداس لوگوں کو ہنسا دیتا ہوں
مجھ سے اپنے جیسے لوگ دیکھے نہیں جاتے


کوئی تعبیر نہیں تھی جس کی
ہم نے وہ خواب مسلسل دیکھا


خوشیاں دیکھ کے میری فقیر نے کہا مجھ سے
صدقہ دے دیا کرو اپنی اداسی کا


قہقہ دیکھ کے میرا فقیر نے کہا
صدقہ دیا کرو اپنی اداسی کا


پھر یوں ہوا کہ صبر کی انگلی پکڑ کے ہم
اتنا چلے کہ راستے حیران رہ گئے


میرے ہر بار گلے لگنے کو چاھت نہ سمجھ
آدمی تھک کے بھی دیوار سے لگ جاتا ہے


اب ٹوٹا ہوا تارا دیکھ کر میرے پاس
مانگنے کو کچھ نہیں ہوتا


کبھی ہنس ہنس کے کبھی رو رو کے پلکوں کو بھگونا پڑتا ہے
قانون قدرت ہے کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے


اب کے اک اور جنگ ہے مجھ میں
کوئی مجھ سے ہی تنگ ہے مجھ میں


‏کچھ دن بہت خوش رہا تھا میں
اب اس خوشی کا قرض اتار رہا ہوں


کہ اداس ہوں کچھ اس طرح
جسم سے روح نکل گئی ہو جس طرح


کیسا بھی لہجہ اب اثر نہیں کرتا
یعنی دل بھی سرد پڑ گیا ہے اب


کوئی شخص کتنا ہی خوش کیوں نہ ہو
اگر وہ ماضی میں جھانکتا ہے تو وہ آہیں بھرتا ہے


اپنا ہی عکس آج تو دھندلا لگا مجھے
میں ہوں اداس یا میرا آئینہ اداس ہے


جی اب تھک چکا ہوں آپ کو ہی نہیں
خود کو بھی برا لگتا ہوں میں


تم کہاں تک کرو گے دلجوئی؟
میں تو اکثر اداس رہتا ہوں


ایسے ایسے صدمے جھیلے ہیں میں نے
خود کو زندہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے


پتہ نہیں ہوش میں ہوں یا بے ہوش ہوں
مگر بہت سوچ سمجھ کر خاموش ہوں


دل اداس ہو تو دنیا کی رونقیں زہر لگتی ہیں


تم نے دیکھا محض مجھے خوش باہر سے
میرے اندر کی چیخیں تیرا دل پھاڑ سکتی ہیں


No matter how dark the night may seem, remember that every ending holds the promise of a new beginning. Keep moving forward.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top