Islamic Poetry in Urdu

Islamic Poetry in Urdu : Delve into the world of Islamic poetry that beautifully captures the essence of devotion, spirituality, and reflection. With every verse, feel inspired to strengthen your connection with faith and embrace the peace that comes from understanding Allah’s wisdom.

List Of 30+ Islamic Poetry In Urdu .

 

جنازہ آگے آگے کہہ رہا ہے اے جہاں والوں
میرے پیچھے چلے آؤ تمہارا رہنما میں ہوں


مصروف ہیں سبھی آج کل عبادتوں میں
دلوں کو توڑ کر سجدوں میں رویا جا رہا ہے


قبروں میں ایسے لاتعداد لوگ دفن ہیں
جنہوں نے کل سے نماز شروع کرنی تھی


نماز سکون دیتی ہے
اگر سکون سے پڑھی جائے


محلے کی مسجدیں ویران پڑی ہیں
کیونکہ لوگ مسجد نبوی ﷺ میں نماز پڑھنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں


کون چاہیے گا مجھے تیری طرح اے رب
کون ڈالے گا میرے عیبوں پر پردہ بار بار


برائی کی طرف انسان دوڑ کر جاتا ہے
نیکی کی طرف اسے گھسیٹ کر لانا پڑتا ہے


ہم سے حساب نہ لینا یارب ہمارے گناہوں کا
ہمارے پاس کچھ نہیں اشک ندامت کے سوا


اس کے در پہ سکون ملتا ہے اس کی عبادت سے نور ملتا ہے
جو جھک گیا اللہ کے سجدے میں اسے کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے


دولت مند کی عاجزی
جوانی کی عبادت
غریب کی سخاوت
گناہگار کی توبہ
اللہ کو بہت پسند ہے


گناہوں کی ایسی دیوار نہ کھڑی کریں
جو آپ کو اللّٰہ سے دور کر دے


یا اللہ میں تیرے ہر فیصلے سے راضی ہوں
بس میری ہمت بڑھانے میں میرا ساتھ دینا


 تہجد وہ نماز ہے جو موذن کی اذان پر نہیں بلکہ دل کی آواز پر

پڑھی جاتی ہے اللہ ہمیں تہجد پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے


ایک میرا رب ہی ہے
جو ایک سجدہ میں مان جاتا ہے
ورنہ یہ دنیا والے تو
جان لے کر بھی معاف نہیں کرتے


ہم کتنے خوش نصیب امتی ہیں ہماری بخشش کے لئے حضرت

محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روئے تھے


اﷲ تبارک وتعالٰی کے خوف سے بہنے والا

ایک آنسو جہنم کی آگ کو بجھانے کے لئے کافی ہے


نماز میں سجدہ سھو کے ذریعے دراصل یہ تعلیم دی گئی ہے
کہ جب غلطی ہو جائے تو فوراً اسے تسلیم کر کے جھک جاؤں


ہر لذت کی انتہا بیزاری ہے
سوائے اللہ پاک کے ذکر کے


تمہارا اک رب ہے پھر بھی تم اسے یاد نہیں کرتے
لیکن اس کے کتنے بندے ہیں پھر بھی تم کو نہیں بھولتا


توبہ کی امید پہ ہو چکے گناہ بہت یا رب
مہلت تو مل رہی ہے توفیق بھی عطا کرنا


بس تو اپنی بارگاہ میں بلند رکھ مولا
دنیا نظر سے گرائے یا آسمان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا


صرف جائے نماز ہی وہ جگہ ہے
جہاں رو لو تو سامنے والا تماشا نہیں بناتا


مٹ جائے گناہوں کا تصور ہی جہاں سے
اگر ہو جائے یقین کہ خدا دیکھ رہا ہے


اگر تمہیں سجدے کی توفیق مل رہی ہے
تو تم سے زیادہ کوئی امیر شخص نہیں


جب تمہارا سایہ بھی تمہارے ساتھ نہ ہو
تب بھی رب کی رحمت تمہارے ساتھ ہوتی ہے


ایک اللہ ہی ہے جس سے جتنی جھک کر محبت مانگی جائے
اتنی ہی بلندی نصیب ہوتی ہے


تین چیزیں دنیا میں ایک بار ملتی ہیں
والدین
حسن
جوانی


ایک آواز اللہ اکبر اور لاکھوں سر سجدے میں
جھک جاتے ہیں اسے کہتے ہیں محبت


خدا تو رزق دیتا ہے کیڑوں کو پتھر میں
تو کیوں پریشاں ہے ہیرے موتی کے چکر میں
اُڑ جا آسماں میں یا غوطہ لگا سمندر میں
تجھے اتنا ہی ملے گا جتنا لکھا ہے تیرے مقدر میں


گناہ چھپ کر کرتے ہو تو
نیکی کیوں چھپ کر نہیں کرتے


May these words stay with you long after you’ve read them, a quiet reminder of your strength and faith. Life’s path may be uncertain, but with Allah’s guidance, every step holds meaning. Share this message, and let others find solace in these reflections as well.

 

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top