Urdu Quotes on Zindagi is a journey of emotions, challenges, and growth. In this post, we’ll explore some of the most thought-provoking and inspiring Urdu quotes on life, offering wisdom, strength, and a deeper understanding of our existence.
Above 40+ Urdu Quotes on Zindagi

اگر کوئی پوچھے زندگی کیا ہے
ہاتھ پہ رکھ کے اک شمع جلا دینا

مجھے انتظار ہے زندگی کے آخری پنوں کا
سنا ہے آخر میں سب ٹھیک ہو جاتا ہے

موت کا بھی علاج ہو شاید
زندگی کا کوئی علاج نہیں

زندگی تو سستی ہے
گزارنے کے طریقے مہنگے ہیں

نہ ہارنا ضروری ہے نہ جیتا ضروری ہے
یہ زندگی ایک کھیل ہے کھیلنا ضروری ہے
Quotes on zindagi in urdu

موت تو یونہی بدنام ہے
تکلیف تو زندگی دیتی ہے

اے زندگی تو خود ہی بتا میں تجھ سے کیسے پیار کروں
تیری ہر ایک صبح میری زندگی کا ایک دن گھٹا دیتی ہے

زندگی نے کچھ اس قدر ستایا ہے
مختصر خوشی دے کر مستقل رلایا ہے

سفر کا مزہ لینا ہو تو ساتھ سامان کم رکھئیے
اور زندگی کا مزہ لینا ہو تو دل میں ارمان کم رکھئیے

رولائے بغیر تو پیاز نہیں کٹتا صاحب
پھر تو یہ زندگی ہے ایسے کیسے کٹ جائے گی
Beautiful quotes on zindagi in urdu

زندگی جیسے جلانی تھی ویسے جلا دی ہم نے
اب دھوئیں پر بحث کیسی اور راکھ پر اعتراض کیسا

اٹھانا خود ہی پڑتا ہے تھکا ٹوٹا وجود اپنا
جب تک سانس چلتی ہے کوئی کندھا نہیں دیتا

ایک آئیڈیل زندگی بسر کرنے کے لیے
کھانا آدھا کریں
واک کو ڈبل کریں
مسکرانا تین گنا کردیں
اور لوگوں کے ساتھ محبت چار گنا کر دیں

مضبوط اور ثابت قدم رہو
زندگی ماں نہیں ہے جو ترس کھائے گی

خواہشیں جتنی طویل ہوتی ہیں
زندگی اتنی ہی پیچیدہ ہو جاتی ہے

جب آپ کھلونے رکھ دیتے ہو
تب زندگی آپ کے ساتھ
کھیلنا شروع کر دیتی ہے
Zindagi quotes

زندگی اچھی پلاننگ کی وجہ سے نہیں
بلکہ اچھی سوچ کی وجہ خوبصورت اور دلچسپ بنتی ہے

زندگی میں ملتا تو بہت کچھ ہے
بس ہم حساب اسی کا رکھتے ہیں جو نا مل سکا

مشکلوں سے بھاگ جانا آسان ہوتا ہے
ہر پہلو زندگی کا امتحان ہوتا ہے
ڈرنے والوں کو نہیں ملتا زندگی میں کچھ
اور لڑنے والوں کے قدموں میں جہاں ہوتا ہے

سانسوں کی مہلت کب ختم ہو جائے معلوم نہیں
درد کوئی ملا ہو ہماری وجہ سے تو معاف کر دینا

بعض اوقات زندگی انسان کو
بہت زیادہ تھکا دیتی ہے
اور انسان
بس چلتے رہنے پر مجبور ہوتا ہے

آہستہ چل اے زندگی کئی قرض چکانا باقی ہے
کچھ درد مٹانا باقی ہے کچھ فرض نبھانا باقی ہے
Zindagi sad quotes in urdu

زندگی جب دکھوں سے بھر جاتی ہے
پھر گزاری نہیں جاتی بس گزر جاتی ہے

بچپن کی ایک غلط فہمی یہ بھی تھی
کہ بڑے ہو کر زندگی دلکش ہو جائے گی

زندگی کے سفر میں
کبھی کبھی ایسے موڑ بھی آتے ہیں
جہاں محنت اور ڈگریاں ہار جاتی ہیں
قسمت اور دعائیں جیت جاتی ہیں

فرق ہوتا ہے جاناں
زندگی جینے اور گزارنے میں

زندگی کیا ہے صاحب
آکر نہا لیا نہا کر چل دیا
zindagi ka sabaq quotes

سزا تو بہت دی ہے زندگی نے مگر
افسوس یہ نہیں بتایا کہ قصور کیا تھا

بنا دھاگے کے سوئی بن گئی ہے زندگی
گزرتی نہیں مجھ سے بس چبھتی جا رہی ہے

اتنی مختصر سی ہے یہ زندگی کی عمر
کہ جیسے کوئی مکان کے ایک دروازے سے گزرے
اور دوسرے سے باہر نکل جائے
In every line, may you find a piece of your own story, a voice that understands your struggles. Let these words remind you that life, in all its complications, is a journey worth embracing. Spread the message and let others feel the warmth of these reflections.



