Funny jokes in Urdu are add some laughter to your day. These funny quotes are sure put a smile on your face. Forget your Sadness and move towards happiness and share a laugh with friends. laughter is the best medicine!
List Of 30+ Funny Jokes in Urdu
ایک سردار پہلی بار جہاز میں بیٹھا جیسے ہی جہاز کا اگلا ٹائراوپر اٹھا تو
سردار پائلٹ کو مارنے لگا اور بولا میں پہلے ہی ڈرا ہوں اور تم ویلنگ کر رہے ہو
ایک انگریز پاکستان گھومنے ایا تو کسی جگہ اس پر بجلی کی تار گر گئی
تڑپ تڑپ کے مرنے ہی والا تھا کہ لائٹ چلی گئی انگریز اٹھ کر بھاگا اور بولا پاکستان زندہ باد
مالک نوکر: سے ابھی تک تم نے مچھر مارے نہیں میرے کانوں میں گنگنا رہے ہیں
نوکر: صاحب میں نے تو سارے مچھر مار دیے ہیں یہ تو ان کی بیویاں ہیں جو بیوہ ہو کر اب رو رہی ہے
بیوی شرابی شوہر کو ٹھیک کرنے کے لیے کالا لباس پہن کر سامنے کھڑی ہو گئی
شوہر جھومتے ہوئے بولا تم کون ہو
بیوی: میں چڑیل ہوں
شرابی: ہاتھ ملا میں تیری بہن کا شوہر ہوں
پولیس چور سے : تمہیں چوری کرتے وقت اپنی بیوی اور بیٹی کا خیال نہیں ایا
چور: خیال تو ایا تھا مگر اس دکان میں سب مردانہ سوٹ تھے
ٹیچر: جو بھی وقوف ہے کھڑا ہو جائے کچھ دیر کوئی کھڑا نہ ہوا تو ایک بچہ کھڑا ہو گیا
ٹیچر: کیا تم بیوقوف ہو
بچہ: نہیں مس اپ اکیلی کھڑی تھی مجھے اچھا نہیں لگا
کسی سے سنا تھا کہ کتا پیچھے لگے تو فورا بیٹھ جاؤ
گھر واپسی پر ایک دن کتا میرے پیچھے لگا میں بیٹھ گیا
کتا بھی وہی بیٹھ گیا پھر ہم دونوں 2 گھنٹے بیٹھے رہے
استاد: ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے
شاگرد: یہی کہ ہمیں پڑھائی میں وقت ضائع کیے بغیر عورت کی تلاش کرنی چاہیے
ایک سردار جب بھی کپڑے دھوتا تو بہت زور کی بارش شروع ہو جاتی
ایک دن موسم صاف دیکھ کر سردار نے کپڑے دھونے کا سوچا
اور دکان سے سرف خریدنے
جیسے ہی سردار دکان میں داخل ہونے لگا تو بہت زور سے بادل
گرجا سردار نے بادل کی طرف دیکھ کر کہا میں تو نیمکو لینے ایا تھا
ایک عورت اپنے پڑوسن کو کہہ رہی تھی
تجھے معلوم ہے کہ 20 سال تک میری کوئی اولاد نہیں ہوئی
پڑوسن حیرانی سے: پھر تو نے کیا کیا
عورت: پھر میں 21 سال کی ہوئی تو میرے پاپا نے میری شادی کر دی پھر جا کے منا ہوا
“پڑوسن کھڑے کھڑے بے ہوش ہو گئی“
ایک چرسی بس میں چرس پی رہا تھا
:ساتھ والے سیٹ پر بیٹھا ہوا بابا جی بولا
“تم جہنم کے راستے پر جا رہے ہو”
چرسی بولا: ارے ڈرائیور بس رکو میں نے تو ملتان جانا ہے
پولیس: سردار جی تم نے 30 بندوں کا قتل کیسے کیا
سردار جی: میں گاڑی تیز چلا رہا تھا اور بریک فیل ہو گئی سامنے دیکھا
تو ایک طرف دو بندے تھے اور دوسری طرف ایک بارات جا رہی تھی
اب اپ خود بتاؤ مجھے گاڑی کس طرف مڑنی چاہیے تھی
پولیس: ظاہر سی بات ہے جس طرف دو ادمی تھے
سردار: بس میں نے بھی یہی سوچا مگر جیسے ہی میں نے
گاڑی موڑی تو وہ دونوں بھاگ کر بارات میں گھس گئے
میاں بیوی چوری کے موضوع پر بات کر رہے تھے
شوہر: جو شخص چوری کرتا ہے وہ بعد میں ضرور پچھتاتا ہے
بیوی: رومینٹک انداز میں بولی اور اپ نے جو شادی سے
پہلے میری نیندیں چرائی تھی ان کے بارے میں کیا خیال ہے
شوہر: کہ تو رہا ہوں جو بعد میں ضرور پچھتاتا ہے
مجرم: کوشش کرنا کہ مجھے پھانسی نہ ہو جائے چاہے
عمر قید ہو جائے لیکن سزائے موت سے بچ جاؤں
سردار وکیل: ٹھیک ہے تم فکر مت کرو
کیس کے کاروائی کے بعد
مجرم وکیل سے: کیا بنا
سردار وکیل بڑے مشکل سے عمر قید کروائی ہے
ورنہ جج تو تمہیں رہا کرنے پر تلا ہوا تھا
ایک سردار نے اپنی جان پر کھیل کر جلدی ہوئی بلڈنگ
سے 6 لوگوں کو نکالا لیکن لوگوں نے پھر بھی اسے مارا
کیونکہ وہ 6 کے 6 لوگ فائربریگٹ کے اگ بچانے والے تھے
بچہ اپنی دادی سے: کیا ہم ہمیشہ پانچ رہیں گے یعنی اپ, میں, امی, ابو اور باجی
دادی: نہیں جب تمہاری شادی ہو جائے گی تو ہم چھ ہو جائیں گے
بچہ: پھر جب باجی کی شادی ہو جائے گی تو ہم پانچ رہ جائیں گے
دادی پیار سے: ہاں لیکن جب تمہارا بیٹا ہو جائے گا تو ہم پھر سے چھ ہو جائیں گے
بچہ: پھر جب اپ فوت ہو جاؤ گی تو ہم پھر سے پانچ ہو جائیں گے
دادی غصے سے: لاکھ لعنت تیرے حساب پر- سو جا چپ کر کے
سردار کو اپنی بیوی نے دھوکہ دیا تو اس نے اپنی بیوی کو
اور اپنے اپ کو مار ڈالنے کا فیصلہ کر دیا جب اپنے کان پر پستول رکھی
تو اس کی بیوی ہنسنے لگی تو سردار بولا تم زیادہ خوش نہ ہو اگلا نمبر تمہارا ہے
ایک نرس کا منگیتر بڑی حسرت سے
جان کاش مجھے کوئی حادثہ پیش اتا اور مجھے تمہارے
وارڈ میں لایا جاتا تو تم میری خدمت کرتی اور میں جلدی ٹھیک ہو جاتا
نرس: جان تمہیں میرے پاس کوئی حادثہ نہیں بلکہ کوئی معجزہ
ہی لا سکتا ہے کیونکہ میری ڈیوٹی “ڈیلیوری وارڈ” میں ہوتی ہے
ایک بچہ کھیت سے الو نکالنے میں اپنے دادا جی کی مدد کر رہا تھا
بہت سارے الو نکالنے کے بعد جب بچہ تھک گیا
تو بولا اپ نے یہ سب اخر زمین میں دبایے ہی کیوں تھے
چار سردار ٹرین کے پیچھے بھاگ رہے تھے
دو سردار ٹرین پر چڑھنے میں کامیاب ہو گئے
لوگوں نے کہا: سردار جی ویلڈن
سردار: خاک ویلڈن جانا تو انہوں نے تھا
جو نیچے رہ گئے ہم تو چھوڑنے ائے تھے
شوہر کو بیوی کا فون ایا
بیوی: میں اج گھر نہیں اسکوں گی
گاڑی کا سٹیرنگ بریک گیئر بکس سب کچھ چوری
ہو گیا ہے 15 منٹ بعد بیوی نے دوبارہ شوہر کو کال کیا
اور کہا ارہی ہوں وہ میں غلطی سے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئی تھی
ٹیچر: انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام ائے
بچہ: مس امتحان میں تو نہ اپ انسان بنتی ہے
اور نہ ہمیں انسان بننے دیتی ہے
کون کہتا ہے کہ لڑکے نہیں سوچتے
بس ایک دفعہ لڑکی مسکرا کر دیکھ لیں
شادی کے کارڈ سے لے کر بچوں کے نام تک سوچ لیتے ہیں
کچھ لوگوں کے سٹیٹس دیکھ کر دل کرتا ہے
اپنے سب کام چھوڑ کر پہلے ان کو محبوب ڈھونڈ کر دے دوں
سسر: بیٹا کل تمہارے سالے کے لیے لڑکی دیکھنے جانا ہے ساتھ چلنا ہے تم نے
داماد: اپ چلے جائیں میرے سے تو اپنا فیصلہ بھی غلط ہو گیا تھا
موسم کی وجہ سے جب سے پنکھے بند ہوئے ہیں
سمجھ نہیں ارہا کہ پنکے زیادہ شور کرتے ہیں
یا گھر والے زیادہ زور سے بول رہے ہیں
خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھا: ایئرپورٹ جانے کا کیا کرائے لوگے
ٹیکسی ڈرائیور نے کہا: 450 روپیہ
خاتون: اگر میں اپنے شوہر کو بھی ساتھ لے چلو تو
ڈرائیور نے بولا: تب بھی 450 روپیہ
بیوی نے شوہر کو گورتے ہوئے کہا سن لیا
میں نے غلط کہا تھا کیا اب ثابت ہو گیا
تو تمہارا ایک پیسے کی بھی اہمیت نہیں ہے
کچھ لوگوں نے اپنی بدتمیزی بداخلاقی
اور جہالت چھپانے کے لیے بلڈ پریشر کو بدنام کر رکھا ہے
ایک شخص نے ڈاکٹر سے کہا
جسم میں جہاں بھی انگلی لگاتا ہوں تو درد ہوتا ہے
ڈاکٹر نے سارے جسم کے ایکسرے کر دیے تو پتہ چلا کہ انگلی میں پریکچر تھا
لڑکی: جانو کل میرا برتھ ڈے ہے مجھے کیا دو گے
لڑکا: جانو تمہیں جو چاہے وہ دوں گا
لڑکی: اچھا مجھے ایک رنگ دے دینا
لڑکا: ٹھیک ہے میں رنگ دے دوں گا لیکن
ریسیو مت کرنا کیونکہ بیلنس بہت کم ہے
May these Funny Jokes brighten your day with some laughter.